: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 21جولائی (یو ا ین آئی) پانچ روز کی غیراعلانیہ پابندی کے بعد وادی کشمیر سے شائع ہونے والے تمام اردو، انگریزی اور کشمیری اخبارات کی اشاعت جمعرات کو بحال ہوگئی ۔ مقامی اخبارات کے مدیران اور مالکان نے کل ریاستی حکومت کی جانب سے اخبارات کی اشاعت اور تقسیم
پر عائد مبینہ پابندی پر معذرت ظاہر کرنے کے بعد اخباروں کی اشاعت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جمعرات کو بیشتر اخبارات نے اپنے صفحہ اول پر ایک فیچر شائع کیا جس کے ذریعے اِن اخبارات نے اپنے قارئین کو گذشتہ پانچ دنوں کے دوران اخبار شائع نہ ہونے کی وجہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا